علوم شرقیہ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کیساتھ توسیع

جمعرات 3 دسمبر 2020 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) کراچی ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق علوم شرقیہ کے امتحانات برائے سال 2020کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ 15/دسمبر2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا جن طلبا و طالبات نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد اپنے امتحانی فارم کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے چیک کرانے کے بعد نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرا دیں۔ اس کے بعد تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :