ہمدرد یونی ورسٹی میں اسلامک فنانسنگ بورڈ کا قیام

ہمدرد یونی ورسٹی بورڈ کی سفارشات پر مارکیٹ کی طلب کے مطابق کورسز کا اجرا کرے گی

جمعرات 3 دسمبر 2020 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ہمدرد انسٹی ٹیوٹ اوف مینجمنٹ سائنسزنیبینکاری کے ماہرین اور مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے تعاون سے ہمدرد یونی ورسٹی ۔ اسلامک فنانس اکیڈمک ایڈوائزری بورڈ قائم کیا جس کا مقصد مارکیٹ میں ملازمتوں کے مواقع کی نشاندہی کرنا اور اسی تناظر میں مضامین و کورسز کا اجرا کرنا ہے ۔ بورڈ کی پہلی میٹنگ گزشتہ دنوں آواری ٹاورز میں منعقد کی گئی ۔

جس کی سربراہی ہمدرد یونی ورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیع فصیح بٹ کر رہے تھے۔ پہلے اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بینک اسلامی میں کنزیومر بینکنگ کے سربراہ بلال فیاض نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمدرد یونی ورسٹی پہلے سے ملازمتوں پر موجود بینکاری پروفیشنلزکے لیے اسلامی آٹو فنانس اور ہاوس فنانسنگ کے کورسز کا اجرا کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کورسز کی بدولت طلبہ کو عملی معلومات بھی میسر آئے گی۔آئی بی اے کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم صبا نے ایم بی اے اسلامک بینکنگ اور فنانس پروگرام کو تبدیل کرنے اور بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کی مدد سے اسلامی مالیاتی اداروں سے تعلق رکھنے والے تربیت حاصل کریں۔ مفتی محمد ابراہیم عیسی جو حبیب میٹروپولیٹن بینک کی شریعہ بورڈ کے ممبر ہیں انہوں نے کہا کہ مالیاتی اور بینکاری سیکٹر کے پروفیشنل کے لیے تربیتی پروگرام کا بھی اجرا کر سکتا ہے جس میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو لیکچرز ہوں۔

اس کے لیی) اور آن لائن کورسز کے ماڈلز سے مدد لی جاسکتی ہے۔فیصل بینک میں اسلامی بینکاری کے سربراہ محمد فیصل شیخ نے کہا کہ مارکیٹنگ کے موجودہ طلبہ کے لیے ان کی معلومات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک تفصیلی ڈگری پروگرام کا اجرا کیا جائے جس میں انہیں اسلامی بینکاری کی عملی مارکیٹنگ کی تربیت دی جائے۔ڈاکٹر محمد وسیع فصیح بٹ نے کہا ہے کہ ہمدرد انسٹی ٹیوٹ اوف منیجمنٹ ساسئنز اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی کے سیشنز اور اورینٹیشنز کو متعارف کروا کر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ہمیس کی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر کرن جمیل نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :