ہری پورمیں جاری انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگیا

پہلاسیمی فائنل میچ4دسمبر کوپھنیاں اور چارسدہ جبکہ دوسراسیمی فائنل میچ5دسمبر کو مردان اور صوابی کے مابین کھیلاجائیگا

جمعرات 3 دسمبر 2020 22:24

ہری پورمیں جاری انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میں داخل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہری پورمیں جاری انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگیاہے۔ضلع چارسدہ،صوابی،مردان اور میزبان پھنیاں کبڈی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔

(جاری ہے)

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ہدایت پرصوبے بھر میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر کلبز کبڈی مقابلوں کا سلسلسہ زوروشورسے جاری ہے،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہری پورمیں ضلعی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پھنیاں گرائونڈہری پور میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی کے مقابلے شروع ہیں جوسیمی فائنل مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

پہلاسیمی فائنل میچ آج بروز4دسمبر کوجمعہ کے روزپھنیاں اور چارسدہ منعقد ہوگا جبکہ دوسراسیمی فائنل میچ کل5دسمبر کوہفتے کے روزضلع ہری پور میں پھنیاں گرائونڈ پر مردان اور صوابی کے مابین کھیلاجائیگااور اسی طرح فائنل مرحلے کاکانٹے دارمیچ پیر کے روزکھیلاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :