پاکستان کا مثبت رخ دکھانے میں پی آئی ڈی اور میڈیا کا ورکنگ ریلیشن لازم و ملزوم ہے: وفاقی سیکرٹری اطلاعات

موجودہ دور کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے سول سروس کے لئے بہتر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ناگزیر ہے.لاہور میں پی آئی ڈی افسران سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 دسمبر 2020 19:39

پاکستان کا مثبت رخ دکھانے میں پی آئی ڈی اور میڈیا کا ورکنگ ریلیشن لازم ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 دسمبر ۔2020ء) وفاقی سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی سعید احمد شیخ نے وفاقی سیکرٹری کو پی آئی ڈی لاہور کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور محکمہ میں جدت لانے کے لئے تجاویز سے آگاہ کیا. پی آئی ڈی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ وفاقی حکومت کا ایک اہم ادارہ ہے، اس میں کام کے کر نیوالے افسران کی استعدادکارمزید بڑھائیں گے موجودہ دور کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے سول سروس کے لئے بہتر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ناگزیر ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران کی استعدادکار میں مزید اضافہ لانے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کر رہے ہیں کیونکہ یہ ادارہ وفاقی حکومت کا ایک اہم ادارہ ہے انہوں نے پی آئی ڈی میں تعینات افسران پر زور دیا کہ وہ میڈیا سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھیں . زاہدہ پروین نے کہا کہ انفارمیشن کے افسران وفاقی اور علاقائی سطح پر بہترین کام کر رہے ہیں اور ان کی پہچان کا ادراک اور اعتراف وفاق میں اعلی سطح پر بھی کیا جا چکا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت کے تمام افسران میڈیا میں آنے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو نئی ٹیکنالوجی سے بہردور کریں تاکہ ریاست کو احسن طریقہ سے اور مثبت انداز مےں پیش کرسکیں.

وفاقی سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ ا لیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کا دورہ کیا جہا ں ڈائریکٹر ڈیمپ شبیہ عباس نے ادارے کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی.
 

متعلقہ عنوان :