قائداعظم یونیورسٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:21

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) : وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے گرلز ہاسٹل کمپلیکس میں میگا واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ قائداعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن نے ہاسٹل کے رہائشی طلبہ کی سہولت کے لئے عطیہ کیا ہے۔ جبکہ پاکستان ریسرچ ان واٹر ریسورسز (PCRWR), وزارت سائنس وٹیکنالوجی نیاس منصوبے کی نگرانی کی ہے۔

(جاری ہے)

میگا واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اہم خصوصیات بتاتے ہوئے سیکرٹری جنرل کیو اے یو المنائی ایسوسی ایشن مرتضیٰ نور نے بتایا کہ پلانٹ سے پینے کے صاف پانی کی گنجائش 2500 لیٹر فی گھنٹہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ سیہرقسم کی آلودگی سے پاک معیاری پینے کا پانی حاصل کیا جائے گا۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے اس موقع پر کیو۔ اے۔ یو المنائی ایسوسی ایشن کی جامعہ سے جاری دیرینہ شراکت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ المنائی یونیورسٹی کا قیمتی اثاثہ ہے اور جامعہ اپنے سابقہ طلبا سے مستفید ہوتی رہے گی۔ اس موقع پر المنائی ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر، یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبران، فکیلٹی اور سٹاف نے شرکت کی۔