گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل مدت ِملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرہوگئیں

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:24

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) : پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین میلہ منڈی محترمہ ڈاکٹر فرح زاہد اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرہوگئیں۔انہوں نے اپنی ملازمت کا زیادہ ترعرصہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چاندنی چوک میں گزارا جہاں انہوں نے اپنی تدریسی 'تخلیقی وتنقیدی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔وہ اپنی ملازمت کے دوران بہترین مقرر ' منتظم اور سربراہ رہیں۔

(جاری ہے)

اٴْن کی نگرانی میں چاندنی چوک کالج کی طالبات نے طارق عزیز شو میں شاعری میں پہلی پوزیشن حاصل کی او رکالج کا نام روشن کیا۔اٴْن کی سرپرستی میں طالبات نے کئی مقالہ جات مکمل کئے جس کے باعث شعبہ اردوکو عروج حاصل ہوا۔گذشتہ تین سال سے کالج ہذا میں بطور ِپرنسپل خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے نوزائیدہ کالج کی تعمیر اور ترقی کیلئے شب وروزکام کیا۔کالج میں داخلوں کی تعداد میں بیش بہا اضافہ ہوا اور کالج اپنی تدریسی قدرومنزلت کے باعث جانا جانے لگا۔

متعلقہ عنوان :