ایرا کے سالانہ انتخابات، عاطف پرویز صدر اور عدنان لودھی سیکرٹری منتخب

ارسلان حیدرنائب صدر، خزانچی ارشد مہدی، سیکرٹری اطلاعات عثمان غنی، اظہارالحق جوائنٹ سیکرٹری کی نشست جیت گئے، وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب، معاون خصوصی اطلاعات، وی سی پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 دسمبر 2020 20:23

ایرا کے سالانہ انتخابات، عاطف پرویز صدر اور عدنان لودھی سیکرٹری منتخب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 دسمبر2020ء) ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2021 کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی میں کیا گیا۔ انتخابات کی تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد، سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر، جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم، سئنیرصحافی صائمہ نواز سمیت ایجوکیشن رپورٹرز کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

انتخابات کے نتائج میں سال2021 کے لیے عاطف پرویز صدر، عدنان لو دھی سیکرٹری، ارسلان حیدر نائب صدر، خزانچی ارشد مہدی، سیکرٹری انفارمیشن عثمان غنی، جوائنٹ سیکرٹری اظہار الحق نے کا میابی حاصل کی۔  ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،  معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،صوبائی وزراء  راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، چئیرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد، مراد راس، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چئیر مین  پیف سردار آفتاب اکبر،  صدر فپو آسا پنجاب  ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، امیر جماعت اسلامی سئنیٹر سراج الحق نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

  ایراء انتخابات کے نتائج کے موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم کی جانب سے  ہر سال دو ایراء ممبران کے لیے  عمرے کے ٹکٹ اور ایک بین الاقوامی سکالر شپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے نو منتخب صدر عاطف پرویز کا کہنا تھا کہ نومنتخب ممبران ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیمی رپورٹرز کی فلاح و بہبود کا بھی کام کر ئے گی۔

  اس موقع پر ایراء تنظیم کی ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ سئنیر صحافی صائمہ نواز کو نامزد کیا گیا جن پر تمام ممبران کی جانب سے مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔  نو منتخب عہدیدارن کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے  نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیدار ان صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو عوام کے سامنے لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور مسائل کی نشاندہی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے۔ امید کرتے ہیں نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل کے ساتھ تعلیم کے شعبے کی بہتری کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔