شہبازشریف کو پیرول میں ایک دن توسیع طاقتورشخصیت کے حکم پرملی

اس طاقتور شخصیت کی شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، شہبازشریف کو بہترمستقبل کی امید دلائی، اس ملاقات کے ثمرات آئندہ دنوں نظر آئیں گے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 دسمبر 2020 20:56

شہبازشریف کو پیرول میں ایک دن توسیع طاقتورشخصیت کے حکم پرملی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو پیرول میں ایک دن توسیع طاقتورشخصیت کے حکم پرملی، اس طاقتور شخصیت کی شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، شہبازشریف کو بہترمستقبل کی امید دلائی، اس ملاقات کے ثمرات آئندہ دنوں نظر آئیں گے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صاف کہا کہ شہبازشریف کو پیرو ل پر توسیع نہیں دی جائے لیکن پھر ایک دن کی توسیع دے دی گئی، ان بے چاروں نے کیا کرنا ہے۔

ان کو حکم آیا کہ ایک دن کی توسیع دیں، ہم نے شہبازشریف سے ملاقات کرنی ہے۔جس پر ان کو توسیع دینا پڑی۔ اس کے ساتھ ایک اور چیز دیکھیں شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کو پانچ دن ہوگئے لیکن مریم نواز کی ان سے ون ٹوون ملاقات نہیں ہوئی لیکن آج دونوں میں ملاقات ہوئی ہے کیوں؟ میں نے کل بھی گزارش کی تھی کہ شہبازشریف کو ایک شخصیت مل کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس شخصیت کا نام بتانا منع ہے، اسی کے حکم پر توسیع ملی۔

اس سے قبل جب مریم نوازملتان جارہی تھیں تو اس نے شہبازشریف سے کوئی گائیڈلائنز نہیں لیں لیکن کوئی تو ہے تو شہبازشریف سے مل کر رازونیاز کی باتیں کرگیا اور بہترمستقبل کی امید دلا گیا۔اس ملاقات کے ثمرات آئندہ دنوں نظر آئیں گے ۔ عمران خان کو بار بار کہا جارہا ہے کہ ان نومولود پیراشوٹرز کی بجائے سینئرسیاستدان اپنے ساتھ لیں اور حکومتی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب سینئر صحافی صابر شاکر نے اپنی خبر میں کہا کہ شہبازشریف نے چوہدری نثار کو مقدمات ختم کروانے کی درخواست کی ہے، شہبازشریف نے چوہدری نثار سے کہا کہ اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے مجھے جیل سے باہرنکالیں، چوہدری نثار نے کہا کہ جب تک بیانیہ تبدیل نہیں ہوتا تب تک کوئی گنجائش نہیں ہے۔