ن لیگ نے لاہور جلسہ بھرنے کیلئے پیسے بانٹنے شروع کردیے

زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسے میں لانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کو پیسے دیے جائیں گے، میں ان تاجروں اور یونین کونسل کے ناظمین کے ثبوت بھی دوں گا۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 دسمبر 2020 21:06

ن لیگ نے لاہور جلسہ بھرنے کیلئے پیسے بانٹنے شروع کردیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے لاہور جلسہ بھرنے کیلئے پیسے بانٹنے شروع کردیے،زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسے میں لانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کو پیسے دیے جائیں گے، میں ان تاجروں اور یونین کونسل کے ناظمین کے ثبوت بھی دوں گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے جلسے کیلئے ن لیگ نے پیسے بانٹنا شروع کردیے ہیں ، تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جلسے میں لایا جائے، جس پر پروگرام میں طاہر ملک نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، لوگوں کو پیسے نہیں دیے جارہے ، بلکہ جلسوں میں لوگ عمران خان کی حکومت کی ناقص کارکردگی اور مایوس ہوکر آرہے ہیں۔

ایسی حکومت نہیں دیکھی جس نے اس قدر لوگوں کو مایوس کیا ہو۔

(جاری ہے)

جس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں ان تاجروں اور یونین کونسل کے ناظمین کے ثبوت بھی دوں گا۔ اسی طرح عارف حمید نے مزید کہا کہ فردوس عاشق اعوان صاف کہہ چکی تھیں کہ شہبازشریف کو پیرول پر توسیع نہیں ملے گی، لیکن ایک شخصیت کے حکم پر توسیع دی گئی،، ان بے چاروں نے کیا کرنا ہے۔ ان کو حکم آیا کہ ایک دن کی توسیع دیں، ہم نے شہبازشریف سے ملاقات کرنی ہے۔

جس پر ان کو توسیع دینا پڑی۔اس کے ساتھ ایک اور چیز دیکھیں شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کو پانچ دن ہوگئے لیکن مریم نواز کی ان سے ون ٹوون ملاقات نہیں ہوئی لیکن آج دونوں میں ملاقات ہوئی ہے کیوں؟ میں نے کل بھی گزارش کی تھی کہ شہبازشریف کو ایک شخصیت مل کر گئی ہے۔ اس شخصیت کا نام بتانا منع ہے، اسی کے حکم پر توسیع ملی۔ اس سے قبل جب مریم نوازملتان جارہی تھیں تو اس نے شہبازشریف سے کوئی گائیڈلائنز نہیں لیں لیکن کوئی تو ہے تو شہبازشریف سے مل کر رازونیاز کی باتیں کرگیا اور بہترمستقبل کی امید دلا گیا۔

اس ملاقات کے ثمرات آئندہ دنوں نظر آئیں گے ۔ عمران خان کو بار بار کہا جارہا ہے کہ ان نومولود پیراشوٹرز کی بجائے سینئرسیاستدان اپنے ساتھ لیں اور حکومتی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں۔دوسری جانب سینئر صحافی صابر شاکر نے اپنی خبر میں کہا کہ شہبازشریف نے چوہدری نثار کو مقدمات ختم کروانے کی درخواست کی ہے، شہبازشریف نے چوہدری نثار سے کہا کہ اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے مجھے جیل سے باہرنکالیں، چوہدری نثار نے کہا کہ جب تک بیانیہ تبدیل نہیں ہوتا تب تک کوئی گنجائش نہیں ہے۔