آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی شروع کردی گئی، الیکشن کمشنر

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:21

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) الیکشن کمشنر ضلع بدین سلیم الدین دل نے کہا ہے کہ آئندہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں رہنے والے کشمیریوں کو 15 دسمبر تک اپنے ووٹ کے اندراج کی مہلت دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر بدین کی جانب سے جاری بیان میں ضلع بدین میں مقیم آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ضلع بدین میں مقیم آزاد کشمیر کے رہائشی15 دسمبر تک الیکشن کمشنر کے دفتر میں پہنچ کر اپنے ووٹ کا اندراج کرواسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اضافی منتقلی اور حذف کے فارم بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔