کوئٹہ ،بلوچستان اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کا بزرگ سیاستدان میر ظفراللہ جمالی کو خراج عقیدت
جمعہ 4 دسمبر 2020 00:31
(جاری ہے)
جمعرات کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل کی زیرصدارت مقررہ وقت سے ایک گھنٹے 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے مشترکہ قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کا ایوان بزرگ سیاستدان ، سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ، سابق وزیراعلی بلوچستان میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ، میر ظفراللہ خان جمالی نے ملک میں شرافت اور روادری کی سیاست کو فروغ دیا بحیثیت وزیراعظم اور وزیراعلی صوبے کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، میر ظفراللہ جمالی کے انتقال سے پورا ملک افسرادہ ہے ملک کی سیاست میں ان کی رحلت سے پاکستان ایک بہت بڑے سیاسی رہنماسے محروم ہوا ہے ۔
بلوچستان اسمبلی کا ایوان میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہے کہ اللہ پاک میر ظفراللہ جمالی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاسوگوار خاندان کو صبرجمیل عطافرمائے ۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی بلوچستان سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے شخصیت تھے ۔ ان کے چچا میر جعفر خان جمالی اور جمالی خاندان کی ملک اور صوبے کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی کے انتقال سے بلوچستان اور پاکستان میں جو خلا پیدا ہوا ہے دعاہے امید ہے ان کے فرزند اور خاندان کے دیگر افراد اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نیکہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی رواداری، شرافت ،رسوم ورواج ، اور روایات کے پہاڑ تھے ، ایسے انسانیت دوست کردارکے حامل شخصیت کا نام تاریخ میں ہمیشہ یار رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میر جعفر خان جمالی نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،ایسی خاندان کے دیگر افراد نے بھی بلوچستان اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیئے ہیں ۔ ان کی رحلت سے جو خلاپیدا ہوا ہے اسے پورا ہونے میں وقت لگے گابلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے میر ظفراللہ جمالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی ملک کے سابق وزیراعظم ، وزیراعلی ، سابق وفاقی اور صوبائی وزیر رہے میر ظفراللہ خان جمالی کا شمار سردار عطااللہ مینگل، نواب خیر بخش مری، نواب اکبر خان بگٹی، عبدالصمد خان اچکزئی، میر غوث بخش بزنجو اوربلوچستان کے اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے،ان کی وفات سے بلوچستان کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس پورا کرنے بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعاگوہوں کہ اللہ پاک میر ظفراللہ خان جمالی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی قادر علی نائل نے میر ظفراللہ خان جمالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی سیاست میں شائستگی،روایات، اقدار کو متعارف کرایا ان کی بلوچستان اور پاکستان کیلئے سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ بعدازاں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان میں میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے میر ظفراللہ خان جمالی کی صوبہ کیلئے خدمات کے اعتراف میں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کارروائی کو آئندہ اجلاس تک کیلئے ملتوی کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیامزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.