مریم نواز کا جلسے سے پہلے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ ،ریلیوں کی صورت میں مختلف حلقوں کادورہ کریں گی

13دسمبر کو لاہور کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا‘ مریم نواز

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:31

مریم نواز کا جلسے سے پہلے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ ،ریلیوں کی صورت میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا، اراکین اسمبلی اور رہنما عوام سے رابطے جاری رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رانا ثنا اللہ خان ، پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق ، سردار ایاز صادق، سائرہ افضل تارڑ، رانا مشہود بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جلسے کی تیاریوں ،حکومت کی ممکنہ رکاوٹوں اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے پہلے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مریم نوازریلیوں کی صورت میں مختلف حلقوں کادورہ کریں گی