Live Updates

نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کیلیے نہیں ہوں، خواجہ آصف

شریف فیملی لندن فلیٹس چھپانے کی کوشش نہیں کررہی، شریف فیملی ان فلیٹس میں تین دہائیوں سے رہ رہے تھے، انٹرویو

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:32

نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کیلیے نہیں ہوں، خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کے لیے نہیں ہوں۔ ایک انٹرویومیں اینکر نے سوال کیاکہ مریم نواز، حسین، حسن نواز کی جائیدادیں ہیں جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کے لیے نہیں ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، نواز شریف کے خلاف کرپشن کیس نہیں ملا تو لندن فلیٹس سامنے لے آئے، وہ تین بار وزیراعظم، 2 بار وزیراعلیٰ رہے، ایک الزم بتادیں جس کے تحت نواز شریف کو سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی لندن فلیٹس چھپانے کی کوشش نہیں کررہی، شریف فیملی ان فلیٹس میں تین دہائیوں سے رہ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ن لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا المیہ معیشت ہے، مہنگائی کی گئی، ہر چیز کی قیمت بڑھا دی گئی جو بڑا مسئلہ بن گیا ہے، حکومت نے جو وعدے کیے تھے ایک فیصد بھی پورا نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے غیرآئینی اور غیرقانونی طریقہ نہیں اپنا رہے، لوگ جمع کرکے ڈی چوک نہیں آئے ہم صرف جلسے کررہے ہیں، جلسے جلوسوں کا کوئی نہ کوئی نتیجہ تو نکلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے چاہتے ہیں تاکہ ہم آئینی حدود میں رہنا سیکھیں، میڈیا نیشنل ڈائیلاگ کی بات کرے گا تو ہمیں خوشی ہوگی، کسی مسئلے کے حل کے لیے پہنچنا ہے تو سب کو مل کر بات کرنا ہوگی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات