ِلاہور، پنجاب بھرمیں807ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق 877 زخمی ہوئے ،پنجاب ایمرجنسی سروس

جمعرات 3 دسمبر 2020 22:50

(لاہور (آن لائن) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں807روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 497افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔380معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 342ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور33مسافر395اور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ187ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت193متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد55حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان54حادثات میں56متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل883متاثرین میں720مرد اور163خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں159افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 461افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ263زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں645موٹر سائیکلز،119آٹو رکشے،80موٹر کاریں،21وین05مسافربسیں،28ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں