ژ*لاہور،صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں

گ*لاہور کے معروف اکبری بازار میں ملاوٹی مصالحہ جات کی تیاری پرعمران چکی یونٹ سیل ۲فیصل آباد اور سرگودھا میں ملاوٹی و مضر صحت اشیاء کی فروخت،لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر6فوڈپوائنٹس سربمہر ۸ راولپنڈی میںمضر صحت پنیر کی سٹوریج پر 2 گودام ،جنوبی پنجاب میںقوانین کی خلاف ورزیوں پر14ٖٖٖٖٖٖفوڈپوائنٹس سیل ٓصوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہی:ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعرات 3 دسمبر 2020 22:50

و*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفی ٹیموں نے صحت دشمن عناصر کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر23 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے لال حویلی اکبری بازار میں ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پر عمران چکی یونٹ کو سیل کرتے ہوئی200کلو چوکر اور کھلے رنگ برآمد کرلیے۔

فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،ممنوعہ اجزاء کے استعمال پرتوکل فوڈذکو سیل کرتے ہوئے مضرصحت اجزاء کو تلف کردیا۔مزید برآںلائسنس فیسوں کی عدم ادائیگی پر ارحم ملک شاپ اور صفدر کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔ سرگودھا میں ناقص آئل سے اشیائے خورونوش کی تیاری پر پیزا اور سویٹس شاپ کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں ناقص رنگوں اور کیمیکلز سے مٹھائیاں بنانے پر مون لائٹ بیکرز کو سربمہر کیاگیا۔

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ناکہ لگا کر 40 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 8350 لٹر دودھ چیک کرتے ہوئے 730 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔راولپنڈی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے خیابان سر سید میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت پنیر کی سٹوریج پر 2 گودام سیل کردیے گئے۔موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ خوراک کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات اور چائنہ سالٹ کے استعمال پر ملتان فوڈز کیٹرنگ یونٹ کو سیل کردیا۔

اسی طرح اوکاڑہ میں عرفان سویٹس کو مٹھائی کی تیاری میں رنگ اور لیکو کیمیکل کے استعمال جبکہ زبیر پنیر پروڈکشن یونٹ کو پنیر کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پر سربمہر کیاگیا۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر مظفر گڑھ میںمہر اذان ڈرنک کارنراور بہاولپور میں مرسلین ڈرنک کارنر اینڈ ٹک شاپ، ملاوٹی مرچوں کی فروخت پر مظفر گڑھ میں یاسین کریانہ سٹورجبکہ ڈی جی خان میں بیکری مصنوعات کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر کراچی فوڈ فیسٹیول کنفیکشنری یونٹ کو سیل کیا گیا۔

بہاولنگر میں نیو بسم اللہ کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت جبکہ گلشن سویٹس کو پروڈکشن ایریا میں گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر سیل کیا۔مزید برآں خانیوال میں العمران کریانہ سٹور، ساہیوال میں یونس کریانہ ، ڈی جی خان میں نوتک ٹک شاپ، لیہ میں سانول کریانہ سٹور اور بہاولنگرمیں ریاض سویٹس کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہی