ح*لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مرچیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

اکبری بازار میں ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پرعمران چکی یونٹ سیل،200کلو چوکر اور کھلے رنگ برآمد مصالحہ جات کی تیاری سے ترسیل تک کے ہر مرحلے کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں:رفاقت علی نسوآنہ

جمعرات 3 دسمبر 2020 22:50

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مرچیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے لال حویلی اکبری بازار میں ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پرعمران چکی یونٹ کو سیل کرتے ہوئی200کلو چوکر اور کھلے رنگ برآمد کرلیے۔کارروائی کے دوران چوکر کو کھلے رنگ اور کیمیکل لگا کر مضر صحت جعلی سرخ مرچ پاؤڈ ر تیار کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر یونٹ کو سیل کیا جبکہ نا مناسب سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ مضر صحت ناقص سرخ مرچ پاؤڈر کو دلکش پیکنگ لگا کر مختلف ہوٹلوں اور ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال پیٹ،معدے اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی مصالحہ جات کی تیاری سے ترسیل تک کے ہر مرحلے کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد کرنا لازم ہی

متعلقہ عنوان :