وینا سے متعلق ابھی 5 فیصد سچائی بتائی ہے، اسد خٹک

6 برس تک ہر ظلم و ستم پر خاموش رہا اور صبر کیا ہے لیکن آخر میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے

جمعہ 4 دسمبر 2020 11:49

وینا سے متعلق ابھی 5 فیصد سچائی بتائی ہے، اسد خٹک
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ماڈل و اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا وینا پر بچے اغوا کرنے کے الزامات کے ساتھ دیگر دعوے بھی سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسد خٹک نے اب اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ 6 برس تک ہر ظلم و ستم پر خاموش رہے ہیں اور صبر کیا ہے لیکن آخر میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔سابق شوہر نے وینا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی وینا سے متعلق 5 فیصد بھی سچائی سامنے نہیں لائے ہیں۔دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے بچے اغوا کرنے اور اٴْن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کے سنگین الزامات کے بعد وفاقی تفتیشی ادارے سے رابطہ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :