بھارتی ریاست ہریانہ میںکشمیری نوجوان لاپتہ ہو گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 13:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک تیس سالہ نوجوان لاپتہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے بارور بندی کا رہائشی زاہد رشید گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہے۔ زاہد رشید ہریانہ میں ایک پرئیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ اپنے پیارے کی سلامتی کے بارے میں سخت فکر و تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوںنے مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکے لخت جگر کو بازیاب کرائے۔