میئر کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے 28 دسمبر کو اسلام آباد کی بلدیاتی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا

ریٹرننگ افسر 11 دسمبر کو کاغذات نامزدگی وصول کریگا،کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14دسمبر تک جمع کرائے جائینگے، الیکشن کمیشن

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:10

میئر کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے 28 دسمبر کو اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اسلام آباد کی میئر کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات معاملے پر الیکشن کمیشن نے 28 دسمبر کو اسلام آباد کی بلدیاتی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر 11 دسمبر کو کاغذات نامزدگی وصول کریگا،کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14دسمبر تک جمع کرائے جائینگے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 21 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائینگے۔