ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام میں عہدے سے ہٹادیا گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:10

ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر سپلائرز کو اضافی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیاں کرنے پر برطرف کیا گیا۔حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کی تحقیقات کرے گی، جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :