متنازعہ پاکستانی جج ارشد ملک انتقال کر گئے

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 4 دسمبر 2020 14:40

متنازعہ پاکستانی جج ارشد ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 دسمبر 2020ء) پاکستانی میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق ارشد ملک کووِڈ انیس میں متبلا تھے اور اسلام آباد میں ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پھیپھڑوں میں انفیکشن کی بنا پر انہیں پچھلے ایک ہفتے سے مصنوعی تنفس دیا جا رہا تھا، تاہم وہ جمعے کے روز جان کی بازی ہار گئے۔

ویڈیو اسکینڈل: جج چلا گیا لیکن کئی سوالات چھوڑ گیا

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے آٹھ سوال

احستاب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی، تاہم بعد میں ان کی ایک مبینہ ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بہ ظاہر وہ یہ کہتے سنے گئے تھے کہ انہیں اس فیصلے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ارشد ملک نے تاہم ایک بیان میں اس ویڈیو گفتگو کو اپنی ترجمانی قرار دینے سے انکار کیا تھا۔ انہیں اسی تناظر میں ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

جج ارشد ملک کے انتقال کی خبر پر پاکستانی سوشل میڈیا میں زبردست بحث جاری ہیں، جہاں مختلف طرز کی افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔

ایک پاکستانی سوشل میڈیا وقاص کامران ٹوئٹر پر اس خبر کے ساتھ لکھتے ہیں، ''مجھے امید ہے کہ ارشد ملک کے انتقال کی وجہ کووِڈ انیس ہی ہو اور کچھ اور نہ ہو۔‘‘

ایک اور صارف نسیم الرحمان ٹوئٹر پر لکھتے ہیں، ''احتساب عدالتوں کی تاریخ کے متنازعہ ترین جج ارشد ملک انتقال کر گئے۔ خدا ان کی روح کو ابدی سکون دے۔‘‘