خصوصی افراد کو ہیلن کیلر کو اپنا رول ماڈل بناناچاہئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

جمعہ 4 دسمبر 2020 16:06

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIمیرپورخاص پریم چند نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو ہیلن کیلر کو اپنا رول ماڈل بناناچاہئے جس کے نہ ہاتھ تھے نہ پاؤں پھر بھی موٹیویٹر اوراسپیکر تھے جنہوںنے کئی کارنامے انجام دئے پوری دنیا میں پڑھاتے تھے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلستان معذورین کی جانب سے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلستان معذورین سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمدپٹھان مسعود باجوہ سماجی ورکر عرفانہ باجوہ اور گلستان معذورین کے صدر قمرالدین ملک نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سندھ اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں 5فیصد کوٹہ پر عمل ہورہا ہے پڑھے لکھے خصوصی افراد کو چاہئے کہ وہ کمیشن سے استعفادہ حاصل کریں انہوںنے مزیدکہا کہ تمام اضلاع میں سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد کوٹہ پر عمل کیا جارہا ہے اخبارات میں شایع ہونے والے سرکاری ملازمت کے اشتہارات کی روشنی میں متعلقہ محکموں میںدرخواستیں دیں اس موقع پر گلستان معذورین کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد نے کہا کہ یہ ادارہ اپنی مد د آپ کے تحت چل رہا ہے اوراس کے بچے رول ماڈل ہیں اوراب خصوصی بچوں میں بھی شعور آچکا ہے کہ یہ بچے خصوصی بچوں کی بھی مدد کرسکتے ہیں اس موقع پر عبدالسلیم خان پیر مبارک شاہ اورخصوصی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :