لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد، 1 ماہ میں 32کورونا مریض جاں بحق

اسپتال میں کورونا وائرس کے وارڈ بھر جانے کے بعد مریضوں کو جامشورو اسپتال منتقل کیا جانے لگا

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ان 2 کورونا وائرس کے مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اس اسپتال میں 1 ماہ میں کورونا کی وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی۔

(جاری ہے)

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد میں کورونا وائرس کے وارڈ بھر جانے کے بعد مریضوں کو جامشورو اسپتال منتقل کیا جانے لگا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد سومروکے مطابق جامشورواسپتال میں 32 بستروں ہر مشتمل کوویڈ وارڈ قائم کیا ہے جہاں حیدر آباد سے 6 مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 79 ہزار 24 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 983 ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :