کرپشن تمام برائیوں کی جڑہے، جسٹس جاوید اقبال

ْنیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائریز اور انویسٹی گیشنزکا معیار بہترکیا، چیئر مین نیب

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:43

کرپشن تمام برائیوں کی جڑہے، جسٹس جاوید اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑہے، نیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائریز اور انویسٹی گیشنزکا معیار بہترکیا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکواٹرزمیں اہم اجلاس ہوا جس میں نیب کی کارکردگی سمیت دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورورلڈ اکنامک فورم نے نیب کارکردگی کوسراہا ہے ، نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہینیب لوٹے گئی466 ارب روپے برآمد کرچکا ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑہے ، نیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کامعیار بہتر کیا ، نیب نے سینئرافسران پرمشتمل کمبائنڈ انوسٹی گیشن کا نظام متعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :