بلاول بھٹو زر داری سردار شاہنواز خان کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم

مرحوم کی خدمات طویل و شاندار ہیں، ہماری دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:43

بلاول بھٹو زر داری سردار شاہنواز خان کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینئر کشمیری رہنما سردار شاہنواز خان کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے ۔ اپنے بیان میں چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہاکہ مرحوم سردار شاہنواز خان کے انتقال کی خبر پر دل افسردہ ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سردار شاہنواز خان زندگی بھر کشمیر کاز کیلئے لڑتے رہے، وہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مرحوم کی خدمات طویل و شاندار ہیں، ہماری دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم سردار شاہنواز خان کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔