ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائی پتنگ فروش گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2020 17:38

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے حکم پرتھانہ سٹی کمالیہ کی پتنگ فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی 360پتنگیں معہ 5چرخیاں ڈوربرآمد2ملزمان گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرپتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پتنگ فروشوں کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دورا ن ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی کمالیہ مظہر تبسم ایس آئی معہ محمد ارشد اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے کمالیہ شہر میں پتنگیں فروخت کرنیوالے2ملزمان 1۔محمد جمیل ولد احمد قوم ملک سکنہ ملکاں والی بستی کمالیہ۔2۔شکیل احمد ولد احمد قوم ملک سکنہ کمالیہ کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے 360عددپتنگیں معہ5عدد چرخیاں ڈور برآمد ہوئیں دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے بند حوالات کیا گیاہے جن کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :