و زیرعظم آزاد کشمیر سے چوہدری لطیف اکبر کی ملاقات ، الیکشن حوالہ سے گفتگو

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:02

مظفر آباد۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) :و زیرعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے پیپلزپارٹی ے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ملاقات آمدہ الیکشن حوالہ سے ہم امور پر گفتگو ،پیپلزپارٹی کے صدر کے ہمرا سابق وزیر میاں عبدالوحید شوکت جاوید بھی ہمرا تھے سپیکر چیمیر میں ہونے والی ملاقات میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری عزیز ،وزیر صحت داکٹر نجیب نقی ،فاروق طاہراحمد رضا قادری بھی موجود تھے وزیرعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہونے والی ملاقات میں آمدہ الیکشن کو صاف اور شفاف غیر جاندرا نہ بنانے کے لیئے حکمت عملی سمیت کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نے اکرنے پر بھی اتفاق کی گیا آزاد کشمیر میں ووٹر لیسٹوںمیں شفافیت کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی مہاجرین کے حلقہ جات میں بوگس ڈومیسائل کو ختم کرنے سمیت ووٹر لسٹو ں کے نظام کو بھی بہتر بنانے پر گفتگو کی گئی ،آزاد کشمیر کے الیکشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو کسی صورت برداشت نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ملاقات سے قبل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فاروق حیدر کا کہنا تھا کے گلگت الیکشن والا ڈرامہ یہاں کسی صورت نہیں چلنے دیں گے یہاں کوئی نگران سیٹ اپ نہیں ہوتا نئے وزرعظم کے حلف تک میں وزیر اعظم کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے میں آزاد کشمیر کے لوگوں کے پاس جاوں گا مطلوب انقلابی غلام صادق کی قبروں پر جاوں گا اور میں بتاوں گا آزاد کشمیر میںلوگوں کو مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی مسلم کانفرنس نے جو آزاد کشمیر میں سیاسی رودادری پیار اور بھائی چارے کی سیاست کی اسے ایک ٹوالہ خراب کرنے کی کوشش کر رہا سب کسی پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں ہم نہیں ہونے دیں گے ان لوگوں کا کشمیر کے لوگوں میں پیار محبت کی سیاست سے کیا تعلق جو پہلے دس پارٹیاں بدل چکے اب پتہ نہیں اس کے بعد کہاں جاہیں گے اس اسمبلی میں اپوزیشن کی سائٹ پر بیٹھے ہوتے جو ہر الیکشن میں ایک نئی جماعت میں چلے جاتے ہیں ،دو دن پہلے میں نے اخبار میں ایک خبر دیکھی ایک مرحوم کونسل کا ممبر کہتا میں پارٹی چھوڑ رہا کونسل کی سیٹ نہیں چھوڑ رہا کیا اس کو یہ کونسل کی سیٹ ورثہ میں ملی تھی والد صاحب نے تحفہ میں دی تھی جو سیٹ ساتھ لے کر جا رہے سیاست میں ایسے لوگ بدنامی کا باعث بنتے ہیں سیاسی جماعتوں کے قیادت کو بھی چایئے ایسے لوگوں کو مت سامنے لاہیں جو کل شرمنگی کا باعث بنے جن کو کوئی جاتنا تک بھی نہیں وہ لیڈر بن کر سامنے آجاتا، جب ایک یہ اور ایک اور شخص کشمیر کونسل کے ممبر بنے تھے میں نے ان ہاتھ تک نہیں ملایا تھا میرا دل نہیں مانا میں ان سے ہاتھ ملا کر اپنے ہاتھ گندے کرتا ، سیاست میں کمنٹ منٹ ہونی چایئے مطلوب انقلابی غلام صادق ہم سے بچھڑ گئے وہ نظریات اور کمنٹ منٹ کی اعلیٰ مثال ہیں ۔