انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست قابل مذمت ہے،ایسے عناصر کا حشر پہلے بھی برا ہوا،آئندہ بھی برا ہوگا‘ فردوس عاشق اعوان

دوسری کورونالہر زیادہ خطرناک ،پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو منفی سیاست کی بھٹی میں جھونکنے کے درپے ہے 24گھنٹے میں670کنفرم کیسز ،24مریض جاں بحق،پنجاب میں اب تک 3115 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:35

انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست قابل مذمت ہے،ایسے عناصر کا حشر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہے۔عوام احتیاط کریں اورماسک لازمی پہنیں۔پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھٹی میں جھونکنے کے درپے ہے۔

(جاری ہے)

24گھنٹے کے دوران پنجاب میںکورونا کی670کنفرم کیسز سامنے آئے اور24مریض جاں بحق ہوئے اورپنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19474 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سی3115 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صورتحال خطرناک ہے لیکن اس کے باوجودپی ڈی ایم کے مایوس عناصر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست انتہائی قابل مذمت ہے۔ایسی سیاست کرنے والے عناصر کا حشر پہلے بھی برا ہواہے اورآئندہ بھی برا ہوگا۔