زندہ دلان لاہور13دسمبر کوبھی11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کوآئینہ دکھا دیںگے‘ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرناعوام سے کھلی دشمنی ہے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگاکر جلسہ سیاست کرنا سنگ دلی اوربے حسی ہے ،ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئیگی

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:35

زندہ دلان لاہور13دسمبر کوبھی11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کوآئینہ دکھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور 13دسمبر کوبھی11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کوآئینہ دکھا دیںگے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرناعوام سے کھلی دشمنی ہے ۔عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگاکر جلسہ سیاست کرنا سنگ دلی اوربے حسی ہے ۔قوم ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اورلیٹروںکی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان جیسی شفاف قیادت ہی پاکستان کو آگے لیکر جائے گی۔