سندھ اسمبلی،ظفر اللہ جمالی ،جام مدد ،عادل صدیقی ،جادم منگریو ،نوازشریف کی والدہ اور خادم رضوی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ، ایوان نے رکن اسمبلی جام مدد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک قرارداد بھی منظور کرلی کورونا وائرس کے سبب بیشتر ارکان ایوان سے غیرحاضررہے،صورتحال کی سنگینی کے باعث بعض صوبائی وزرابھی ایوان کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے
جمعہ 4 دسمبر 2020 18:54
(جاری ہے)
صورتحال کی سنگینی کے باعث بعض صوبائی وزرابھی ایوان کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے تاہم ایوان کے معمر ارکان سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اجلاس میں شریک تھے۔ایوان میں فاتحہ خوانی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی رابستان خان نے کہا کہ اللہ پاک کورونا کی وبا سے پوری دنیا کو محفوظ رکھے۔
وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے اسپیکر سے درخواست کی کہ رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کی وفات پر ایوان کامعمول کا ایجنڈا معطل کرکے مرحوم کو خراج عقیدت کے لئے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔قرارداد وزیرپارلیمانی امور مکیش کمار نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ جام مدد علی کی جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے مرحوم جام مدد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے وضع دار تھے اور اہم سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سیاسی مخالفین بھی جام مدد علی کا احترام کرتے تھے۔ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔سعید غنی نے کہا کہ ان سے آخری ملاقات امتیاز شیخ کے گھر پر ہوئی تھی ۔ہمیں معلوم ہوا تھا کہ جام مدد علی صحت یاب ہوگئے ہیںلیکن اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے کچھ دیر قبل ان کے طبیعت اچانک پھر بگڑ گئی۔وزیرزراعت اسماعیل راہونے کہا کہ جام مدد علی کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔وہ عام لوگوں کی بہت خدمت کرتے تھے۔جو دکھ ان کا خاندان محسوس کررہا ہے وہ در پیپلز پارٹی اور سارے سندھ کو دکھ ہے۔جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ جام مدد علی کے ساتھ بہت لمبا عرصہ گزرا۔یہ حقیقت ہے کہ وہ منفرد شخصیت کے مالک تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ درویش صفت انسان تھے ۔ہر وقت ان کے ہاتھ تسبیح ہوتی تھی۔وہ نفیس انسان تھے ۔وہ پیپلز پارٹی میں ہوتے ہوئے بھی خیریت پوچھتے تھے ، مرحوم مہمان نواز تھے ۔وہ اپنے گھر کے نوکر کو بھی گھر کا فرد سمجھتے تھے۔ جام مدد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی جس کے بعدسندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کردیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
-
راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتارکرلئے
-
راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا
-
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان گرفتار
-
لاہور کے صحافیوں کے لئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں: عظمیٰ بخاری
-
پنجاب بھرمیں 1124ٹریفک حادثات رپورٹ ،1270افراد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.