خیبرپختونخوا میں سی پیک کے تحت میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس
سی پیک کے تحت مختلف جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ نئے منصوبوں کو سی پیک شامل کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا،اسدقیصر
جمعہ 4 دسمبر 2020 19:29
(جاری ہے)
ان مجوزہ منصوبوں میں چشمہ رائٹ بنک کینال، پشاور ٹو ڈی آئی خان موٹر وے، چکدرہ تا چترال موٹر وے، حطار انڈسٹریل زو ن فیز ٹو ، دربند سپیشل اکنامک زون وغیرہ شامل ہیں۔
متعلقہ حکام کی طرف سے اجلاس کے شرکاء کو سی پیک منصوبوں کے تحت منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چشمہ رائٹ بنک کینال منصوبے کو صوبے کی زرعی خود کفالت کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد اور پیشرفت کی مانیٹرنگ کے لئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران وفاقی وزراء اسد عمر، علی امین گنڈا پور، مراد سعید، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ، ایم این اے شیخ یعقوب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شامل ہونگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے سی پیک منصوبے کو ایک گیم چینجرمنصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ اپنے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کو صوبے کی فوڈ سیکیورٹی کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کو ہر صورت اور ہر قیمت پر عملی جامہ پہنایاجائے گا اور کوشش ہوگی کہ اسی دور حکومت میں اس اہم منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جائے ۔ اس مقصد کے لئے اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کے علاوہ دیگر تمام دستیاب آپشنز بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صوبے کے جنوبی اضلاع میں لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی جسے صوبہ زرعی پیداوار خود کفیل ہو جائے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے جلد تاریخ کا تعین کرنے پر اتفاق کیا گیااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.