برطانیہ،کورونا وائرس ویکسین سے متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پائونڈ ملیں گے

کورونا وائرس کی ویکسین کو ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم میں شامل کیا جائے گا، رپورٹ

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال سے صحت پر شدید مضر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پاونڈ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی تحفظ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کو ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم میں شامل کیا جائے گا،اس اسکیم کے تحت برطانیہ میں کورونا ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات پر متاثرہ فرد کو رقم ادا کی جائے گی۔برطانیہ میں مختلف ویکسینز کے استعمال سے ممکنہ نقصان پر ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم 1979 میں متعارف کروائی گئی تھی۔