مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار300روپے ہوگئی

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:21

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید200روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںجمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار300روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کی1839ڈالر مستحکم رہی لیکن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میںکمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 564روپے کی سطح پر آ گئی۔