وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:24

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) : کمشنر مظفرآباد محترمہ تہذیب النِسا نے کہا ہے کے وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں تاجر نمایندوں اور دیگر سٹیک ہولڑرز نے لاک ڈاون نرم کرنے کے حوالہ سے دو ایام کا وقت لیا ہے۔ جس کے بعد حتمی فیصلہ سوموار کے روز کیا جایگا۔تاجر نمایندگان نے اس موقع پر یقین دہانی کروای ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

اگر تاجروں اور شہریوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کیا جائیگا بلکہ کسی حد تک اس میں نرمی دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالہ سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری سمیت انتظامیہ, پولیس اور تاجر نمایندگان نے بھی شرکت کی۔ کمشنر مظفرآباد ڈویثرن نے کہا کہ وزیراعظم نے کرونا وائراس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تاجرنمائندگان کے تحفظات سنے۔ جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ اگر تاجر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہیں تو ہی لاک ڈاؤن میں سخت شرائط اور حفاظتی ایس او پیز کے تحت نرمی کا فیصلہ کیاجایگا۔

جس پر تاجروں نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت مانگاہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ابھی کوی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ حتمی فیصلہ دو دن بعد ہی کیا جایگا۔کمشنر مظفرآباد کا کہنا تھا کہ انتظامیہ حکومت کی جانب سے کیے گے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بناے گی اور کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایس او پیر کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور عام شہر یوں سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔