تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی،خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے ملزم حذیفہ کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنی گاڑی پر پولیس والی لائٹ لگا رکھی تھی اور دریافت کرنے پر خود کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ملازم ظاہر کیا، تحقیقات کرنے پر ملزم ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں ملازمت کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا، جس پر صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے ملزم حذیفہ کو گرفتار کر کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی، ایس پی راول نے ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوسر بازوں اور جعلسازوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :