فردوس عاشق اعوان کا صحافی کالونی پر غیر قانونی قابضین کو بے دخل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا اعلان
ایف بلاک کا ڈویلپمنٹ کام فوری شروع کروانے کی یقین دہانی ،لاہور پریس کلب ممبران کو فوری ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان
جمعہ 4 دسمبر 2020 22:46
(جاری ہے)
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے،ایف بلاک میں ترقیاتی کام شروع کرنے جارہے ہیں،اپنا گھر بنانے کے خواب کی تکمیل کی جائے گی،صحافی کالونی میں قابض افرد کو بے دخل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے،ہیلتھ کارڈ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا،حکومت ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دینے جارہی ہے،ریاست مدینہ کی طرف قدم بڑھایا جارہا ہے،ہیلتھ کارڈ امیر غریب کا فرق مٹائے بغیر دیا جارہا ہے،صحافیوں کی ٹریننگ کے لئے میڈیا ٹاور بنایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی سیاست میں زندہ رہنے کے لئے بیان بازی کررہے ہیں،نون کا نکتہ غائب ہوچکا ہے اور غناں رہ گیا ہے،شاہی خاندان کی راجکماری کنیزوں کو بٹھا کرعورت کے مسائل پر بات کرتی ہیں،عورت کے اصل مسائل منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والوں کو کیا معلوم،حکومت کو جتنی مرضہ دھمکیاں دے لیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہونے والی ،حکومت جمہوری طریقے سے آئی ہے تو اسکا بھیجنے کا طریقہ بھی آئینی ہے،اپوزیشن اپنے آپکو آکسیجن کے سلنڈر لگا کر چل رہی ہے، نیب کے اندر کیسز اور وعدہ معاف گواہ سامنے آنے پر اپوزیشن کی بے چینی سامنے آرہی ہے،نادان و لاغر اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں،حکومت کو جلسوں سے کوئی خطرہ نہیںخطرہ عوام کو کرونا سے ہے، آئندہ اپوزیشن کے بیانات کے جواب میں وقت ضائع کرنے کی بجائے حکومت صرف اپنی پرفارمنس پر بات کرے گی،جیلوں میں سیاسی مخالفین کو بند کرنا ہمارا ٹارگٹ نہیں ہے،صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا،تقریب کے اختتام پر صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری بابر ڈوگر نے معزز مہمان کو پریس کلب کی جانب سے پھول پیش کئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.