معذوروں کاعالمی دن:جماعت اسلامی کے تحت خصوصی پروگرام
حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے ماہانہ دوہزار روپے الانس سنگین مذاق ہے حافظ نعیم الرحمن کا خطاب معذوروں کو تمام شعبوں میں ملازمتیں دی جائے سرکاری کوٹہ بڑھایاجائے اورانہیں معاشرے کا مفیداورفعال حصہ سمجھا جائے حق دو کراچی مہم میں معذوروں کے حقوق کے لئے بھی نکات شامل کررہے ہیں،معذور وں کا حق دو کراچی تحریک کی حمایت کا اعلان
جمعہ 4 دسمبر 2020 23:16
(جاری ہے)
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے ماہانہ 2000روپے الانس ایک سنگین مذاق ہے،حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی کے اس طوفانی دور میں معاشرے کی ایک بہت بڑی اکثریت متاثر ہے ایسی صورتحال میں یہ رقم نہ ہونے کے برابر ہے،حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معذور افراد کے لیے الانس میں معقول اضافہ کیا جائے اور ان کے لیے سرکاری ملازمتوں کاکوٹہ بڑھایاجائے اورانہیں معاشرے کا مفیداورفعال حصہ سمجھا جائے، معذوروں کو تمام شعبوں میں ملازمتیں دی جائے، سی ایس ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام میں معذور خواتین کو ان کا اصل مقام دیاجائے،ان کی ضرورت کے لحاظ سے آرام دہ ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے، اسٹیٹ بینک کے سر کلر کے مطابق معذوروں کے بینک اکانٹ کھولنے میں آسانیاں فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ معذورافرادکے لئے قومی اسمبلی میں بل تو پاس کردئیے جاتے ہیں لیکن عملا کچھ نہیں کیا جاتا،ان افراد کو حکومتی سطح پر صرف خاص مواقعوں پر یاد رکھا جاتا ہے،جماعت اسلامی حلقہ مشاورت میں ڈس ایبلڈ افراد کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ایسے طبقے کے مسائل کی بروقت اور درست نشاندہی کی جاسکے اور حل تلاش کیا جائے،حق دو کراچی مہم میں معذوروں کے حقوق کے لئے بھی نکات شامل کررہے ہیں،ڈس ایبلڈ افراد کے خصوصی شناختی کارڈ بنوانے کی ذمہ داری جماعت اسلامی نے قبول کی ہے،جماعت اسلامی کی پبلک ولیگل ایڈ کمیٹی اب معذوروں کی آواز بنے گی۔ انہوں نیکہا کہ معاشرے کے یہ کارآمد افراد آج ہمارے ساتھ موجود ہیں،ان لوگوں نے اپنی مجبوری کو رکاوٹ نہیں بننے دیا،انہوں نے کہاکہ ادارہ نور حق کی تعمیر نو کے موقع پر معذورافراد کی آمدو رفت کے لیے علیحدہ سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پروفیسر ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا کہ حکومتی بے حسی کے باعث پاکستان میں معذور افراد کی تعداد 80لاکھ ہوگئی ہے، معذورین کے لئے سب سے زیادہ کام الخدمت پاکستان کررہی ہے، الخدمت کی جانب سے معذور ں کے استعمال کے لیے آلات، ویل چیئر زوغیرہ بڑے پیمانے پر مہیا کی جارہی ہیں۔نجیب ایوبی نے کہا کہ آئین پاکستان معذور افراد کو ملازمتوں کا کوٹہ دیتا ہے، لیکن 6برس میں معذور افراد کو ان کے کوٹے پر ملازمت دینے کے بجائے رشوت لے کرصحت مند افراد کو ملازمت دی گئی۔ پروفیسر حافظ نسیم احمد نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں معذوروں کیلیے صرف اعلانات کرکے خاموش ہوجاتی ہیں، رہائشی اسکیموں کو بھی معذورین کے لئے مختص کیا جائے۔ شاہد احمد میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے معذوروں کے مسائل کی حمائت کی ہے اور ہمارے لیے توانا آواز بلند کی ہے، پاکستان بھرمیں معذوروں کے لئے الخدمت کی جو خدمات ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔مزید قومی خبریں
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.