Live Updates

جب تک پنجابی اور لاہوری نہیں جاگیں گے لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے

پورا پاکستان لاہور کے جلسہ کو دیکھ رہا ہے، لاہوریو..13 دسمبر کو لسی پی کر سوتے نہ رہ جانا: سعد رفیق کا اہل لاہور کے نام پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2020 21:31

جب تک پنجابی اور لاہوری نہیں جاگیں گے لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب تک پنجابی اور لاہوری نہیں جاگیں گے لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے زور و شور سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ لاہور جلسے کے حوالے سے لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کارکنوں نے دھواں دار تقریر کی۔

اپنی تقریر میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تیرہ دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ مینار پاکستان جلسہ میں آئیں گے ،پورا پاکستان لاہور کے جلسہ کو دیکھ رہا ہے، صوبے دیکھ رہے ہیں کہ ہمارا بڑا بھائی کب اٹھے گا، 13 دسمبر کا جلسہ ضرور ہوگا۔یہ جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا۔

(جاری ہے)

پنجابیو تے لاہوریو، جب تک پنجابی اور لاہوری نہیں جاگیں گے لوگوں کو حقوق نہیں ملیں گے،سندھی، بلوچی اور خیبر پختونخوا کے لوگ یہ بات کرتے تھے مگر ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی،اب انشااللہ ہم یہ علم اٹھائیں گے۔

لاہوریو، 3 دسمبر کو لسی پی کر سوتے نہ رہ جانا۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سیاست کا مقصد لوگوں میں آسانیاں لانا ہوتا ہے لیکن آج پی ٹی آئی نے سیاست سے بھی کھلواڑ کیا ۔عام آدمی دو وقت کی روٹی اور ضرورت کی کچھ چیزیں ہی چاہتا ہے لیکن موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل اور ضروریات سے کوئی سروکار نہیں ، ہم نے تمام مسائل کے باوجود لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے ، موٹر ویز کا جال بچھایا۔

ملک میں انٹرنیٹ، موبائل اور جدید ٹیکنالوجی نواز شریف ہی لے کر آیا۔ موجودہ حکومت نے عوامپر مہنگائی بم گرایا دیاہے ،بچے کچھے پاکستان کو بچانے کا وقت آن پہنچا ہے ،ہمیں کورونا میں جلسے کرنے کاشوق نہیں ، ہم اس لئے باہر ہیں کہ ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ اس ملک کا نوجوان بے روزگار ہو گیا ہے، عمران خان صاحب استعفیٰ دے دیں، اگر آپ دودھ کے دھلے اور ہم چور ہیں تو ڈر کس بات کاہے، آپ پھر اقتدار میں ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات