فرانس جلد صدر میکرون کے بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا، طیب اردوان

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:43

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ترک صدر طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس جلد صدر ایمانوئیل میکرون جیسے بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔ عالمی میڈیاکے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ فرانس ایک مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے جس میں صدر میکرون اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ فرانس جلد اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

(جاری ہے)

طیب اردوان نے کہا کہ صدر میکرون اپنے بیانات اور طرز عمل سے دنیا بھر میں فرانس کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور فرانسیسی عوام یہ حقیقت جان چکی ہے اس لیے فرانسیسی صدر کا مستقبل زیادہ روشن نہیں رہا۔اس موقع پر ویکسین سے متعلق سوال پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ چین کے علاوہ روس سے بھی ویکسین کی خریداری کی بات چیت جاری ہے اور وہ خود بھی ویکسین لگوائیں تاکہ عوام کو ویکسین کے استعمال میں ہچکچاہٹ کا سامنا نہ ہو۔