معاوضہ کی رقم وصول نہ ہونے کے خلاف شہید بے نظیر انکم سپوٹ پروگرام کے مستحقین خواتین کا رات گئے شہر کے وسط میں مظاہرہ اور احتجاجی دھرنا

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:43

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) معاوضہ کی رقم وصول نہ ہونے کے خلاف شہید بے نظیر انکم سپوٹ پروگرام کے مستحقین خواتین کا رات گئے شہر کے وسط میں مظاہرہ اور احتجاجی دھرنا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مسحتقین خواتین کو معاوضہ کی رقم ان کے آکانٹ میں منتقل کئے جانے کہ تین دن گزر جانے کے باوجود کیش سینٹرز کے علاوہ بنکوں کے اے ٹی ایمز سے وصول نہ ہونے کہ خلاف سنکڑوں خواتین نے رات گئے شہر کے وسط میں احتجاجی دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا واضع رہے کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد گزشتہ تین روز سے کیش سینٹرز اور بنکوں کے اے ٹی ایمز کے باہر رات دن ڈھیرے ڈال رکھے ہیں اور رات کو بھی یہاں پر ہی سو کر گزار رہے ہیں احتجاجی شرکا نے بنک انتظامیہ کیش سینٹر موبائل اڈوائس ہولڈرز پر رشوت خوری غفلت اور عدم دلچسپی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی. دوسرے جانب بنک انتظامیہ اور کیش سینٹر موبائل ڈوئس ہولڈرز کا موقف ہے کہ مسلسل پی ٹی سی ایل اور دیگر انٹر نیٹ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے معاوضہ کی آدائیگی میں تعطل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان خواتین میں میں ایک بڑی تعداد ایسی خواتین کی بھی جن کو کرونا لاک ڈاون کہ موقع پر معاوضہ ملا تھا وہ بھی یہاں موجود ہیں جبکہ ان کا اس معقوضہ سے تعلق نہیں ان کے آضافی رش کی وجہ سے بھی اصل مستحقین کہ علاوہ بنکوں اور کیش سینٹر منتظیمن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔