ٹرمپ نے صومالیہ سے فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا
افغانستان کے بعدصومالیہ سے امریکی فوج کی واپسی ٹرمپ انتظامیہ کیا کرنے جا رہی ہے
سجاد قادر ہفتہ 5 دسمبر 2020 06:49
(جاری ہے)
اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس میں آخری دن ہیں تاہم پھر بھی وہ دنیا بھر سے امریکی ٹروپس کو واپس لانے کے معاملے پر ہوشیاری سے کام کررہے ہیں۔
پینٹاگون کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق صومالیہ میں موجود سات سو امریکی فوجی جو کاﺅنٹر ٹیررازم کی مشقوںمیں مصروف ہیں وہ اگلے سال 15جنوری تک امریکہ کی واپسی کے لیے تیار ہوں گے۔عجیب بات یہ ہے کہ نئے امریکہ صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے صرف پانچ دن پہلے ان ٹروپس کو واپس لانے کی تاریخ دی گئی ہے۔تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مہم جوئی میں شامل فوجیوںکو شاید کینیا کے مشن پر بھی بھیجا جا سکتا ہے جبکہ کچھ کو واپس امریکہ بھیج دیا جائے گا۔یاد رہے کہ نائن الیون کے حملے کے بعد سے امریکہ نیٹو کے پلیٹ فارم سے پہلے افغانستان پھر عراق اور دیگر کئی افریقی علاقوںمیں مسلم انتہا پسندی کے خلاف نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں کود پڑا تھا جس میں اب تک لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار گئے اور اب اس جنگ کو ختم کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان عراق اور دیگر افریقی ممالک سے امریکن ٹروپس کو واپس نکالنے کی مہم پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیا ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.