اکشے کمار! میں آپ کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ،شکر گزار ہوں،سارہ علی خان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 11:38

اکشے کمار! میں آپ کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ،شکر گزار ہوں،سارہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی اور ورسٹائل اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اداکار اکشے کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی اور اکشے کمار کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔شیئر کردہ تصویر میں سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اترنگی رے مزید رنگین بن گئی‘ اس کے آگے انہوں نے کچھ ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ علی خان نے اکشے کمار کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’اکشے کمار! میں آپ کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے بہت پرجوش اور آپ کی بہت شکر گزار ہوں۔‘ سارہ علی خان اکشے کمار کی شکر گزار کیوں ہیں ۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ پوسٹ 22 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اٴْن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ ’اترنگی رے‘فلم ساز آنند ایل رائے کی فلم ہے جس کی شوٹنگ کا ا?غاز رواں سال پہلی مارچ سے ہوگیا ہے، اس فلم میں سارہ علی خان، اکشے کمار اور دھنش پہلی مرتبہ ایک الگ انداز میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :