فلمی شائقین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

فلم سٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز کا 2021 میں ریلیز ہونیوالی تمام فلمیں ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشرکرنے کا اعلان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 11:38

فلمی شائقین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) کورونا کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں سنیما و تھیٹرز بند ہیں جس کی وجہ سے فلم دیکھنے کے شوقین افراد کو مشکلات ہیں، ایسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نیٹ فلکس، ایمازون اور ایچ بی او میکس جیسے آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر منتقل ہو رہی ہے۔دنیا بھر میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے پریشان فلمی شائقین کو اب 2021 میں بڑی فلمیں دیکھنے کیلئے سینماء جانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہالی ووڈ کے معروف فلم سٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلمیں ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشر کی جائیں گی۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد کے نیٹ فلکس، ایمازون اور ایچ بی او میکس جیسے آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر منتقل ہونے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وارنر برادرز پکچرز کی جانب سے بھی اپنی تمام فلمیں ایچ بی او میکس پر جاری کیے جانے جیسا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

وارنر برادرز کی جانب سے یہ فیصلہ رواں سال ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ٹینٹ کے ٹکٹس کی فروخت میں کمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وارنر برادرز پکچرز سال 2021 میں چند بڑی فلمیں ریلیز کرے گا جن میں نئی میٹرکس، گاڈزلا ورسز کونگ، ان دا ہائیٹس جیسی بڑی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :