منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں نہ ملائیں، انعم ملک

اگر آپ ایسے لوگوں سے کنارہ کشی نہیں کرسکتے تو پھر خاموش رہیں، سابق ماڈل

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:18

منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں نہ ملائیں، انعم ملک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سابق ماڈل انعم ملک نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں نہیں ملانی چاہیے۔سابق ماڈل انعم ملک نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے،مذکورہ تصویر میں انعم ملک نے خوبصورت حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انعم ملک نے اپنی تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے بہترین بات یہ ہے کہ منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے اٴْس سے کنارہ کشی اختیار کرلی جائے۔‘سابق ماڈل نے لکھا کہ ’اور اگر یہ بھی نہ کر سکو تو خاموش رہو۔‘ انعم ملک کے اس معنی خیز پیغام پر جہاں ہزاروں لائکس آرہے ہیں تو وہیں صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اٴْنہیں روزانہ اپنی اچھی باتوں سے متاثر کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :