بد قسمتی سے اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت ختم کرتا جا رہا ہے ‘ عرفان کھوسٹ

اس کی بڑی وجہ وہ لوگ ہیںجو صرف اسے پارٹ ٹائم کے طور پر دیکھتے ہیں‘ سینئر اداکار

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:18

بد قسمتی سے اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت ختم کرتا جا رہا ہے ‘ عرفان کھوسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ فنون لطیفہ کی ایک قسم ہے جس میں چھوٹی چھوٹی چیز کا خیال رکھا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت ختم کرتا جا رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ وہ لوگ ہیںجو صرف اسے پارٹ ٹائم کے طور پر دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے میں اسٹیج ڈرامے میں رقص کی مخالفت نہیں کرتا لیکن جو رقص پیش کیا جاتا ہے اس کی تعریف یا تائید کی جاسکتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ آج اسٹیج ڈرامے سے دور ہو رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں بہتری کے آثار بھی نظر نہیں آرہے ۔