ابوظہبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:38

ابوظہبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار
ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالے پاکستانی ڈاکٹر محمد عثمان کو خلیجی ریاست کی جانب سے قومی ہیرو اور شہید کا درجہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عثمان کی بیوہ عالیہ عثمان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عثمان ابوظہبی کے ایک کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر15 مئی کو انتقال کر گئے تھے، متحدہ عرب امارات میں ان تمام افراد کی یاد میں دن منایا گیا جنہوں نے یو اے ای کیلئے اپنی جانیں قربان کی، ملک کے صدر خلیفہ بن زید انہیان نے ڈاکٹر محمد عثمان کیلئے فالن ہیروز آرڈر کا اعلان کیا۔

انہوںنے بتایا کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے سات ہیروز کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تھا اور وہ ابو ظہبی میں اپناکلینک چلاتے تھے۔