چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 17 مریض جاں بحق ،1968 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، فلسطینی وزارت صحت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:38

چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 17 مریض جاں بحق ،1968 ..
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 17 مریض وفات پاگئے جب کہ 1968 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1956 مریض صحت یاب ہوئے۔وزیرصحت می کیلہ نے بتایا کہ کرونا سے غرب اردن میں 10 مریض دم وڑ گئے۔ ان میں بیت لحم کے 2، جنین کے 3، طولکرم کے 2، نابلس کے 2، قلقیلیہ کا ایک اور غزہ کے 7 مریض شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مجموعی طور پر کرونا کے 1968 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

ان میں الخلیل میں 211، جنین میں 185م بیت لحم میں 116، نابلس میں 204، طولکرم میں 96م رام اللہ البیرہ میں 158م طوباس میں 43،سلفیت میں 72، قلقیلیہ میں 37، اریحا میں 11، غزہ کی پٹی میں 788 اور القس میں 45 مریض سامنے آئے،اس دوران الخلیل میں 134، جنین میں 110، نابلس میں 189، طولکرم میں 105، رام اللہ میں 148، سلفیت میں 74، قلقیلیہ میں 50، اریحا میں 12، طوباس میں 60، بیت لحم میں 141، القدس کے اطراف میں 178 اور غزہ میں 746 مریض صحت یاب قرار دیئے گئے۔وزیر صحت کا کہنا ہے کہ فلسطین میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 76.5 فی صد، ایکٹیو کیسز 22.7 فیصد اور اموات 0.8 فیصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :