فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 575 ٹیسٹوں میں سے 28 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے، ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:21

فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے  575  ٹیسٹوں میں سے  28 افراد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) فیصل آباد میں ایک ہی روز میں کورونا کے575  ٹیسٹوں کے دوران 28 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے نیز ایک روز کے دوران کووڈ- 19کے575ٹیسٹوں میں سے547 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹونکلے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف شہزاد نے ہفتہ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ ایک روز کے دوران کل 575ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے547افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو اور28فراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے کسی بھی مشتبہ مریض کے بارے میں معلومات ملیں تو اسے گھر سے بلا کر سیمپل لیا جاتا ہے اور اگر مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا جائے تو اسے کورونا کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسرے لہر سے نمٹنے کیلئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے دونوں ہسپتالوں میں کل 635 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 550بیڈز کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے85 بیڈز مخصوص ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے60مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 35مثبت جبکہ 25مریض مشتبہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے 30 مریض زیر علاج ہیں جن میں 10کنفرم اور20 مشتبہ مریض شامل ہیں۔

انہوں نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیحد احتیاط کا مظاہرہ کریں کیونکہ ان کی معمولی سی غفلت ان کیلئے بعد ازاں خدانخواستہ کسی بڑے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں اس وقت کورونا کیلئے26وینٹی لیٹرز مخصوص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ فیصل آباد میں کورونا کے مزید 2مریض جاں بحق ہو جانے سے اب تک فیصل آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد265ہو چکی ہے۔