سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی امریکن بینک اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے اشتراک سے ویبنار منعقد کیا گیا

جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے بارے میں آگاہی دینا تھا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:43

سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی امریکن بینک اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،عروج اصغر) سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی امریکن بینک اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے اشتراک سے ویبنار منعقد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے بارے میں آگاہی دینا تھا..

(جاری ہے)

ویبنار میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر، ڈپٹی سی ای او سامبا فنانشل گروپ ڈاکٹر شجاعت ندیم اور سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سمیت تارکینِ وطن کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی.. مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور غیر ملکیوں کے حق میں بہترین ثابت ہوں گے جبکہ ان اسکیموں کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے مالی معاملات کو بہتر اور آسانی سے سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک میں بآسانی سرمایہ کاری بھی کر سکیں گے.