Live Updates

استعفے کوئی آپشن نہیں،شہباز شریف نے ن لیگی اراکین پارلیمنٹ کو اہم پیغام پہنچادیا

جب تک میں نہ کہوں تو کسی بھی قسم کا فیصلہ نہ کیا جائے، شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کو اپنی غیر موجودگی میں دیگر2رہنماؤں سے بات کرنے کی ہدایت کردی، صحافی صابر شاکر کا انکشاف

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:52

استعفے کوئی آپشن نہیں،شہباز شریف نے ن لیگی اراکین پارلیمنٹ کو اہم پیغام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طرف سے پارٹی کے اراکین پورلیمنٹ کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک میں استعفے کوئی آپشن نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار صحافی صابر شاکر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں  نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نے اپنی پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ جب تک میں آپ سے نہ کہوں تو کسی بھی قسم کا فیصلہ نہ کیا جائے اور اگر میں جیل میں ہوں تو میری غیر موجودگی میں فلاں دو رہنما ؤں کی ہدایات کو فالو کیا جائے، میری غیر موجودگی یہی شہباز شریف ہیں،ان سے بات کرنی ہے جوکہ بعد ازاں مجھ تک پہنچا دی جائے گی۔

صابر شاکر کے مطابق جب مریم نواز کو ان باتوں کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے والد نوازشریف کو ٹیلیفون کیا اور ان سے تحفظات اور ناگواری کا اظہار کیا، جس پر سابق وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)


صافی و تجزیہ کار نے بتایا کہ شہباز شریف نے پارٹی پر اپنا اثر قائم کرلیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں اصل اتھارٹی اس وقت شہباز شریف ہی ہیں، کیوں کہ آئین اور قانون کی نظر میں بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت کے صدر شہباز شریف ہیں، مریم نواز ایسی صورتحال میں کسی بھی رکن اسمبلی کو کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کرسکتیں، شہباز شریف نے جاتے جاتے مریم نواز سے یہ بھی کہا کہ معاملات کو وہاں تک مت لے کر جائیں جہاں سے واپس نہ آیا جاسکے، اسی لیے راستے کھلے رکھیں اور بات چیت کیلئے دروازے کھلے رکھے جائیں۔

 
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات